Wednesday, 17 April 2024, 02:57:59 am
خواتین،بچوں کے حقوق کا تحفظ،حکومت کے متعدد اقدامات
January 01, 2018

حکومت نے گزشتہ چار برس میں ملک میں خواتین اور بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کیئے ہیں۔انسانی حقوق کی وزارت کے ایک عہدیدار نے آج اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان نے محروم طبقات کے حقوق یقینی بنانے کے علاوہ انسانی حقوق سے متعلق کئی معاہدوں اور کنونشنوں پر دستخط کیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے پہلی مرتبہ قومی لائحہ عمل پرعملدرآمد کیا جس کا مقصد بچپن کی شادیوں ، تیزاب پھینکنے ، گھریلو تشدد اور ایسے دوسرے مسائل کاخاتمہ کرنا ہے۔انسانی حقوق کی وزارت کی ہیلپ لائن کے اوقات کار میں اضافہ کردیاگیا ہے اور لوگوں کی سہولت کیلئے مزید اقدامات بھی کئے جائیں گے۔عہدیدار نے بتایا کہ صوبائی اسمبلیوں نے گزشتہ تین برس میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے آٹھ قوانین بنائے جن میں سندھ حکومت کی طرف سے گھریلو تشدد سے بچائو اور روک تھام کے قانون مجریہ 2013ء خیبرپختونخوا خواتین GHAGکی رسم کے خاتمے کا قانون مجریہ 2013ء پنجاب کمیشن کا خواتین کی حیثیت کے بارے میں قانون مجریہ 2014ء اوربلوچستان کا  گھریلو تشدد سے تحفظ اور روک تھام کا قانون مجریہ 2014ء شامل ہیں۔

Error
Whoops, looks like something went wrong.